Thursday, 4 January 2018

 ہوتا ہے لیڈر !امریکہ کی سپلائی مکمل بند،ایجنسیوں کو نکال کر ان 3ملکوں کیساتھ یہ کام کیا جائے،عمران خان نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بعد ملک کے اندر سے مخلتف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو کر کھڑے ہوں اور امریکہ کو دوٹوک جواب دیں، اس ضمن میں پاکستان فوری طور پر 2 کام کرسکتا ہے۔ پہلا کام امریکہ کے تمام اضافی و غیر ضروری سفیروں اور انٹیلی جنس افسران کا بوریا بستر گولکرکے انہیں واپس بھیجیں ، دوسرا کام ہم امریکہ کی فضائی اور زمینی گزرگاہ بند کردیں کیونکہ یہ

سہولیات طویل مدت سے امریکہ مفت میں استعمال کر رہا ہے۔.عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  امریکہ کی جانب سے ہمیں نان نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے تو ہمیں اسے خوش آمدید کہنا چاہیے کیونکہ اس کے دوررس فوائد حاصل ہوں گے۔ پاکستان امریکی ہتھیاروں پر انحصار نہیں کرتا کیونکہ امریکہ کی جانب سے ہمیں صرف زائد المیعاد ہتھیار پیسوں کے عوض فراہم کیے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف اپنے مفاد کیلئے عزت دار طریقے سے لڑنا چاہیے۔ ہمارے مغربی بارڈر پر افغانستان میں داعش ہے اور ہوسکتا ہے کہ دشمن قوتیں اسے ہمارے قبائلی علاقوں میں بدامنی کیلئے استعمال کریں اس لیے ضروری ہے کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا جائے، کیونکہ یہ خلا دشمن قوتوں کو فاٹا کے ذریعے پاکستان میں بے امنی پھیلانے کا موقع فراہم کرے گا۔عمران خان نے مشورہ دیا پاکستان کے پاس بہترین آپشن موجود ہے کہ وہ چین، روس اور ایران کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن کیلئے فریم ورک تیار کرے۔ تاکہ حالات سدھار کی طرف جاسکیں

No comments:

Post a Comment