Tuesday, 2 January 2018

Yasir Shah'S Grand Entry In Big Bash League

یاسر شاہ کی آسٹریلیوی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں ”دبنگ“ اینٹری

ایڈیلیڈ:- قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بھی آسٹریلیوی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں ”دبنگ“ اینٹری دے دی ۔

31سالہ یاسرشاہ نے شاداب خان کی جگہ برسبین ہیٹ کے سکواڈ کو جوائن کیا اورگز شتہ روز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کیخلاف میچ میں پہلے ٹریوس ہیڈ کو 13کے انفرادی سکور پر شاندار گوگلی پر چاروں شانے چت کرکے بولڈ کیا ،جنوبی افریقی

بلے باز یاسر شاہ کا شکار بننے والے دوسرے بلے باز تھے جو23رنز بنا کر لیگ سپنر کی گیند پر گینن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، یاسرشاہ نے اپنے عمدہ سپیل میں 4اوورز میں محض18رنز دیکر2وکٹیں حاصل کیں ۔ یاد رہے کہ شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے روانہ ہوئے تھے جس کے بعد برسبین ہیٹ نے یاسر شاہ کو اپنے سکواڈ میں شامل کیا ۔  

Yasir Shah at BBL

No comments:

Post a Comment